• news

اقراء کلب لاہور کا ہفتہ وار اجلاس‘ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کے فیصلے کو سراہا گیا

لاہور (پ ر) لاہور پریس کلب میں منعقدہ اقراء کلب لاہور کے ہفتہ وار اجلاس میں نصابی کتب کی متحدہ علماء بورڈ سے منظوری کے پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ بل اور یونیورسٹیوں میں باترجمہ قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کے گورنر پنجاب کے اقدام کو سراہا گیا۔ مقررین نے کہا کہ یہ نظریہ پاکستان کی حقیقی ترجمانی کرنے والے اساسی نوعیت کے اقدامات ہیں‘ آخر میں حامد نواز ڈوگر کے والد اور فرزند علی کی والدہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن