مبینہ کرپشن: ثناء اللہ زہری‘ عبدالقدوس بزنجو منگل کو نیب طلب
کوئٹہ ( آن لائن ) نیب بلوچستان نے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اور سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کو مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں منگل 23 جون کو نیب آفس میں طلب کر لیا ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے دونوں سابق وزراء اعلیٰ کو ذاتی حیثیت میں بیان ریکارٹ کروانے کے لئے نیب دفتر میں طلب کیا ہے ذرائع کے مطابق دونوں سے 2008ء میں قائم ہونے والی کمپنی کو 2018-19ء میں ایک انویسمنٹ کمپنی نے سرمایہ کاری کے لئے دی جانے والی رقم کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی تاہم ایک اور ذرائع کے مطابق اس کمپنی میں سابق وزراء اعلیٰ کے دور سے پہلے 2008ء میں 22 کروڑ روپے کی انویسمنٹ کی گئی تھی تاہم بعدازاں کمپنی کا مالک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد حکومت بلوچستان نے اپنی اصل نکلوانے کے لئے کمپنی کو خطوط بھی لکھے لیکن تاحال رقم کی واپسی ممکن نہ ہو سکی ذرائع کے مطابق دونوں وزراء اعلیٰ سے اس کمپنی کو لکھے گئے خطوط اور ان کے ادوار میں کئے جانے والے رابطوں کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی ۔