• news

ڈسکہ:دوران ڈکیتی مزاحمت ،جوابی فائرنگ میں ڈاکو ہلاک،ساتھی فرار

ڈسکہ+ستراہ(نامہ نگاران +نمائندہ خصوصی) دوران ڈکیتی مزاحمت پر جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق چک نظام گوجرانوالہ کے معین افضل اور سعید افضل کی تھانہ ستراہ کے علاقہ چکری میں 11ایکڑ اراضی تھی جس پر ان کا ڈرائیور فصل کاشت کررہاتھا دونوں بھائی معین اور سعید اپنی کار نمبری ایل ای 3230پر ڈرائیور کیلئے روٹی لیکر آئے جب وہ اپنی اراضی کے پاس کھڑے تھے کہ اسی دوران پیچھے سے موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکو آگئے اور انہوںنے دونوں بھائیوں کو اسلحہ کی نوک پریرغمال بنا لیا اور ڈاکوئوں نے کار پر فائرنگ کرنا شروع کردی جس کے نتیجہ میں گاڑی کو بھی فائرلگے اسی دوران دونوں بھائیوں نے ڈاکوئوں سے مزاحمت کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے اسلحہ نکال لیا اور ڈاکوئوں پر جوابی فائرنگ کرنا شروع کردی جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہلاک ہونیوالے ڈاکوکی شناخت ندیم عرف دیما لنگا سکنہ گڈیالہ غربی کے نام سے ہوئی ہے اور یہ ریکارڈ یافتہ ملزم تھا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکو کی نعش کو قبضہ میں لے لیا تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن