نیوزی لینڈ کا ایک بار پھر کرونا وائرس سے پاک ہو نے کا دعویٰ
ویلنگٹن(این این آئی)اس وقت نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کا کوئی بھی مریض باقی نہیں رہا ہے اوریوںنیوزی لینڈ ایک بار پھر اس وائرس سے پاک ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت کی ڈائریکٹر جنرل اشلے بلومفیلڈ نے کہاکہ اان دو متاثرین کے سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں 6،273 ٹیسٹ کی گئے مگرکسی ایک شہری میں بھی اس وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔گذشتہ روز بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جس میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ باہر سے آنے والے تمام افراد کے لیے نیوزی لینڈ میں 14 دن قرنطینہ میں رہنے کی پابندی ہے۔اس وقت یہی باہر سے آئے تین متاثرین ہیں۔ نیوزی لینڈ میں اس وائرس سے کل 1507 افراد متاثر ہوئے تھے۔