• news

ساہیوال:غیرت کے نام پر 5بچوں کی ماںقتل،آشنا زخمی

ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) آبادی ڈھڈیاں والی میں غیرت کے نام پر آشنا سے رنگ رلیاں منانے والی پانچ بچوں کی ماں خورشید بی بی کو قتل اور اس کے آشنا محمد افضل کو گو لیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چک104۔سیون۔آر کے محمد افضل 35سالہ کی آشنائی کاشتکار محمد اکرم کی30سالہ بیوی خورشید بی بی پانچ بچوں کی ماں سے تھی، جمعہ کی صبح 2بجے محمد افضل اپنی محبوبہ کے گھر آکر ایک کمرہ میں دونوں رنگ رلیاں منا رہے تھے کہ خورشید بی بی کے بھائیوں محمد سہیل اور محمد جا وید اطلاع پر پہنچ گئے اور دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر غیرت کے نام پر دونوں کو پستولوں سے گولیاں مار کر فرار ہو گئے۔گولیوں کی آواز سن کر شہری آگئے اور ریسکیو1122نے دونوں زخمیوں خورشید بی بی اور محمد افضل کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال شفٹ کیا لیکن خورشید بی بی ایمر جنسی پہنچنے سے قبل ہی راستہ میں ہی دم توڑ گئی۔جبکہ محمد افضل کی حالت نازک ہے۔پولیس ہڑ پہ نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مر دہ خانہ پہنچا دی اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن