حکومتی اداروں پر بڑے پیمانے پر سائبر حملے کئے جا رہے ہیں‘ عوام محتاط رہیں: آسٹریلوی وزیراعظم
سڈنی(نوائے وقت رپورٹ) آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر منظم سائبر حملے کیے جارہے ہیں۔آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کے مطابق ریاستی سطح پر جاری منظم سائبر حملوں میں حکومت اور اداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔