ووہان: چینی شہری 5 ماہ گھر میں رہا ‘لاک ڈاؤن نرمی پر بھی باہر نہ آیا‘ وزن میں 100کلو اضافہ
لندن ( نمائندہ خصوصی) ووہان میں ایک ایسا شہری بھی تھا جس نے پورے 5 ماہ کے لاک ڈائون کے دوران خود کو گھر میں ہی بند رکھا اور لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے کے بعد بھی خود کو گھر سے باہر نہیں نکالا۔ 26 سالہ شخص جس کا فرضی نام زوہو بتایا گیا ہے اس کا 5 ماہ کے لاک ڈاؤن کے دوران 100 کلو گرام وزن بڑھ گیا ۔