• news

گجرات لڑکے، ساہیوال لڑکی قصور میں بچے سے زیادتی

قصور‘ گجرات‘ ساہیوال (نامہ نگار + نمائندگان نوائے وقت) گجرات میں بارہ سالہ لڑکے اور ساہیوال میں تیرہ سالہ محنت کش لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں چک لالہ کے رہائشی کے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ زبردستی زیادتی پر ملزم محمد یاسر کیخلاف تھانہ صدر جلال پور جٹاں نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ ایک اور واردات میں ساہیوال کے نواحی چک 107۔نائن۔ایل میں ایک13سالہ لڑ کی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے ملزم محمد سلیم شیخ کو گرفتار کر لیا۔ واقعات کے مطابق محنت کش خاتون اپنے گھر پر اہل خانہ کے ہمراہ سوئی ہوئی تھی کہ محمد سلیم شیخ زبردستی گھر میں گھس گیا اور 13سالہ کومل سے پستول دکھا کر زیادتی کی۔ لڑکی کے شور پر ملزم بھاگ گیا۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں قصور کے علاقہ گہلن ہتھاڑ میں بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تیرہ چودہ سالہ بچہ گھر کے باہر کھڑا تھا کہ زیب، وسیم، رنگو اور شازل ورغلا پھسلا کر حویلی میں لے گئے اور باری باری زیادتی کرتے رہے۔ پولیس تھانہ الہ آباد نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن