فیروزوالہ :چوری وڈکیتی کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم
فیروزوالہ (نامہ نگار) چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے گھرمیں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کے زیورات نقدی و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے مریدکے نے چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔کوٹ عبدالمالک میں نا معلوم افراد نے دو موٹر سائیکلیں چوری کر لیں فیروزوالہ میں چوروں نے پولٹری فارم میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے اور زمیندار کے ڈیرہ سے ہزاروں روپے کا سامان چوری کر لیا ۔