• news

طالبان کا حملہ‘ بم دھماکہ‘ معروف مصنف کی بیٹی‘ اہلیہ اور 3 فوجی ہلاک

کابل (انٹر نیشنل ڈیسک) افغانستان میں پرتشدد واقعات میں 5 افراد مارے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہفتے کے روز مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد میں ایک معروف مصنف کی بیٹی اور اہلیہ بھی شامل ہیں۔ کابل میں افغان مصنف اور سلامتی امور کے ماہر اسد اﷲ ولاولجی کی گاڑی میں نصب کئے گئے مقناطیسی بم کے دھماکے سے ان کی اہلیہ اور بیٹی ہلاک ہو گئیں۔ اس وقت ولاولجی گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ صدر غنی نے ان کے ساتھ اظہار افسوس بھی کیا ہے۔ ادھر حکومتی ترجمان عمر زواک نے بتایا کہ جنوبی علاقے نہر سراج میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں افغان نیشنل آرمی کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ مزید دو فوجی بھی زخمی ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن