• news

مقبوضہ کشمیر میں رائج ڈومیسائل قاعدہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: راجہ اعجاز

لاہور (پ ر) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈومیسائل کے قانون کی تبدیلی عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی افواج اور مقبوضہ کشمیر میں مزدوری کرنے والوں کو ڈومیسائل جاری کیا جا رہا ہے۔ مسلم آبادی کو اقلیتوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر راجا اعجاز نے کیا۔ انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ‘ وزیراعظم پاکستان صدر پاکستان سے مطالبہ کیا چین اور بھارت کی لداخ سرحد کی کشیدگی سے پورا فائدہ اٹھایا جائے۔ پورے اسلامی ممالک اور یورپ ممالک کی حمایت حاصل کرنے کیلئے وفود بھیجے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن