بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر رحمان پورہ میں تقریب
لاہور( نامہ نگار) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ کی تقریب پارٹی کے بانی رہنماء محمد اکرم رانا کی رہائشگاہ رحمانپور میں ہوئی۔ جس میں کرونا ایس او پیز کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے 6 6 فٹ کے فاصلے پر کرسیاں لگائی گئیں اور کرونا کی ہی وجہ سے بڑی تقریب کی بجائے سادہ اور مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقررین چوہدری سجاد نذیر، رانا عیش بہادر، عاقب سرور نے بینظیر بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج اْنکی سالگرہ کے دن اس عزم کا عیادہ کرتے ہیں کہ اْنکے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اْنکے ادھورے مشن کی تکمیل کرینگے اور حقیقی معنوں میں پاکستان میں عوامی راج قائم کرینگے۔ تقریب کے احتتام میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔