کووڈ-19 کا" اصل مطلب" بتانے پر زرتاج گل پر تنقید: گھبراتی نہیں اورمضبوط ہوتی ہوں،وفاقی وزیر
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ تنقید سے گھبراتی نہیں بلکہ اس سے مضبوطی حاصل کرتی ہوں۔ گزشتہ روز کئے جانے والے ایک ٹویٹ میں انہوں نے واضح کیا کہ میں ٹی وی پروگرام میں کہنا یہ چاہتی تھی کہ کرونا وباء کا اثر اور شدت مختلف ممالک میں مختلف ہے،مخالفین چند لمحوں کی خطاء پر یوں ماتم کناں ہونے کی بجائے اپنی جماعتوں کے حشر نشر پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اگر سندھ کے دورے میں مراد علی شاہ سے ملاقات نہیں کی تو اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ وزیراعظم ملنا نہیں چاہتے، ویسے بھی کرونا کے بارے میں حکمت عملی کیلئے مختلف اجلاسوں میں تسلسل سے بات چیت اور تبادلہ خیال ہوتا رہتا ہے۔ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں زرتاج نے کہا کہ میں بغیروقفہ روزانہ ٹی وی پر گھنٹوں بات کرتی ہوں اور یہ کہنا یہ چاہتی تھی کہ وباء کا اثر اور شدت مختلف ممالک میں مختلف ہیں، اپنی جماعتوں کے حشر نشر پر توجہ دیں تو شاید ان کے حق میں بہتر ہو، تنقید سے نہیں گھبراتی اور مظبوط ہوتی ہوں۔