• news

چین کے ہاتھوں فوجیوں کی ہلاکت‘ حقیقت بتائی جائے: ورثاء کا بھارتی چیف ڈیفنس کو خط

نئی دہلی(نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوجیوں پر اہلخانہ اور شہریوں نے چیف آف ڈیفنس کو خط لکھا ہے۔ خط میں لکھا ہے جاننا چاہتے ہیں وادی گلوان میں کیا ہوا؟ بھارتی فوجیوں کو وحشیانہ طور پر ہلاک کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں کی نعشیں کیوں مسخ کی گئیں؟ کیا کبھی حقائق سے پردہ اٹھے گا؟ کیا بھارتی فوجی اپنے ہی بچھائے جال میں پھنس گئے۔ داخلی اور بیرونی طور پر مشکل حالات کا سامنا ہے۔ ہم نے اپنے فوجیوں کو غیر منظم طریقے سے کھویا۔ اگر چین کی طرف سے مداخلت نہیں کی گئی تو ہم کمانڈنگ آفیسر سمیت بہت سے جانی نقصان کیسے برداشت کر سکے؟خط میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا ہمارے فوجی اپنے طور پر دشمن کے علاقے میں داخل ہوئے اور دفاع میں حملہ ہوا؟ کیا ہمیں کبھی حقیقت معلوم ہوگی؟چین کے ہاتھوں مارے جانے والے فوجیوں کے اہلخانہ کے خط میں لکھا گیا کہ ایک بار برائے مہربانی اپنے دل پر ہاتھ رکھیں اور غور کریں، کیا آپ کے پاس جو ذمہ داریاں اور مراعات ہیں، آپ نے ان کے ساتھ انصاف کیا؟ انڈین فوجیوں کے اہلخانہ نے لکھا کہ کیا آپ اپنے بھائیوں کے لئے کھڑے ہوئے؟ کیا آپ نے سیاست دانوں نے آپ کو قربانی کا بکرا بنانے نہیں دیا اور کچھ فیصلے کرنے نہیں دیئے جس سے تنظیم کو ہمیشہ نقصان پہنچا؟ کیا آپ نے لداخ میں ہمارے فوجیوں کو ناکام نہیں کیا؟ لداخ کو گیم چینجر بننے دو۔

ای پیپر-دی نیشن