والد نے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ہمت دی:بابر اعظم
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زندگی میں والد کی رہنمائی اور حمایت کا شکریہ ادا کردیا۔ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے عالمی یومِ والد کی مناسبت سے پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے والد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاپا جی! آپ مجھے میچوں میں لے کر گئے، کڑی دھوپ میں کھڑے ہو کر مشاہدہ کیا۔بابر اعظم نے اپنی کامیابیوں کا سہرا والد کے سر سجاتے ہوئے لکھا کہ یہ والد ہی کی محنت ہے کہ انہوں نے مجھے حوصلے اور صبر سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ہمت دی۔ ٹوئٹ کے آخر میں بابر اعظم نے والد کی ان تمام کاوشوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن محمد انعام بٹ نے عالمی فادرز ڈے پر والد کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ ابا جان، آپ کی انتھک محنت، قربانی اور راہنمائی کے ساتھ ہی پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے میں کامیاب رہا، الحمد اللہ، ان سب کامیابیوں کا سہراآپ کے سر ہے۔مجھے والد پر فخر ہے، آج جو کچھ بھی ہوں، ابو کی دعاو ں اور محنت کی بدولت ہوں۔ میرے والد نے ہمیشہ مجھے سخت محنت کرنے کا سبق سکھایا۔