پولیس نے موٹرسائیکل سواروں سے نذرانہ لینے کیلئے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
کامونکے(نامہ نگار)ڈبل سواری کی پابندی ختم ہونے کے بعد موٹرسائیکل سواروں کو تنگ کرنے کا پولیس نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا،نذرانہ نہ دینے والے موٹرسائیکل سواروں پر تیز رفتاری کے مقدمات درج کئے جانے لگے،تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے ڈبل سواری پر پابندی ختم ہونے پر شہریوں کو تنگ کرنے کانیا طریقہ ڈھونڈ لیاہے اور بلا وجہ شہریوں کو روک کر اگر کوئی مک مکا کرلے تو اس کی جان بخشی ہوجاتی ہے اورجوکوئی نذرانہ نہیں دے پاتا تو اس کی موٹرسائیکل 550 میں بند کردی جاتی ہے یا پھر تیز رفتاری کا مقدمہ درج کرلیاجاتاہے۔