سعودی عرب میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سعودی حکومت نے ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردیں۔ حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کے طریقہ کار کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سپورٹس کلب اور فیڈریشنز کو مختلف مقابلوں میں شرکت کیلئے نئی تاریخیں طے کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔سعودی وزارت کھیل نے اولمپک کمیٹیوں، سپورٹس فیڈریشنز کو احتیاطی تدابیر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔