• news

ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال کیخلاف درخواست جھوٹی نکلی

لاہور(نیوزرپورٹر)ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال رقیہ بانو کے خلاف درخواست جھوٹی نکلی ۔ محکمہ صحت حکومت پنجاب نے انکوائری کے بعد درخواست داخل دفتر کردی۔رقیہ بانو نے دوران انکوائری تمام الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ ڈسپلن اورمیرٹ کی پابندی کرنا میری سرکاری ذمہ داری ہے اور وہ آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن