• news

لاک ڈائون کے معاملہ پر وزیراعظم کنفیوژ ہیں:یونس قادری

لاہور (پ ر) سیکرٹری جنرل جمعیت تحفظ پاکستان محمد یونس قادری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان پر اپنا خاص فضل و کرم کیا مگر حکمرانوں اور متعلقہ ذمہ داران کو پاکستان قوم پر ذرا بھی ترس نہیں آیا۔ انہوں نے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کرنے کے لئے سیاسی معاملات سے جان چھڑانے کے لئے اور غیرملکی امداد حصول کیلئے کرونا وائرس کو ملک کے طول و عرض میں گھر گھر پہنچا دیا۔ کنفیوژ وزیراعظم کبھی لاک ڈائون کے فوائد بناتے کبھی لاک ڈائون کے غریب عوام پر پڑنے والے اثرات کے جھوٹے ہمدرد بنے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن