بڑھتی گرمی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئے: قنبر عباس نقوی
پتو کی (نمائندہ خصوصی ) بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت اور موسمیاتی تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ ہم ماحول دوست درخت زیادہ سے زیادہ لگائیں ورنہ ہماری آنے والی نسلیں موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونیوالے اثرات سے بڑی مصیبتوں کا سامنا کرینگے۔ ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف ایم سی پتوکی کے انفارمیشن سیکرٹری قنبر عباس نقوی نے پرانی واٹر سپلائی سکیم محلہ ملک پورہ پتوکی میں وزیراعظم عمران خان کے گرین اینڈ کلین پروگرام کے تحت پودا لگاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔