• news

باپ کے ہاتھوں بیٹے کو زخمی اور بہو کا قتل،خاتون سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ

لاہور(نامہ نگار)سٹی رائیونڈ کے علاقے میں باپ کے ہاتھوں بیٹے کو زخمی اور بہو کو قتل کرنے کا معاملہ جائیداد کا تنازع نکلا ،سٹی رائیونڈ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر کے مقتولہ سونیا کے والدلیاقت علی کی مدعیت میں خاتون سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں 2روز قبل باپ نے بیوی اور بیٹے کے ہمراہ اپنے چھوٹی بہو کو چھریوں کے وار کر کے قتل جبکہ بیٹے کو شدید زخمی کر دیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن