بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،سی ٹی او
لاہور(نمائندہ خصوصی)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ 15 روز کے دوران 45 ہزار 692 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ کریک ڈاؤن کے دوران 36 ہزار موٹرسائیکلوں، 4 ہزار 336 کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 ہزار 203 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر91 بڑی بسوں کو بند کروایا گیا۔ سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ٹریفک پولیس کی 8 مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں۔