• news

منہ ڈھانپنے کی ہدایات کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے اور وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ شہر میں کرونا وباء کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر شہریوں کے منہ دھانپنے کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروائے گی۔ڈی۔آئی جی آپریشنز نے کہا کہ منہ ڈھانپنے کی حکومتی ہدایات شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے اور اس جان لیوا وباء کو مزید پھیلاو سے روکنے کے لئے ہیں۔اشفاق خان نے کہا کہ شہری مارکیٹوں،بازاروں، عبادت گاہوں ،پارکس و دیگر پبلک مقامات پر ماسک پہننے کی حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

ای پیپر-دی نیشن