سیالکوٹ میں کرونا مریضوں کیلئے قائم عارضی ہسپتال بند
سیالکوٹ(نامہ نگار) پسرور روڈ پر واقع ہاکی سٹیڈیم میں کرونا وائرس کیلئے بنائے جانے والے عارضی ہسپتال کو بند کر دیا۔ ہاکی سٹیڈیم میں کرونا وائرس کے مریضوں کو قرنطینہ کرنے کیلئے بنائے گئے عارضی ہسپتال کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیا تھا۔ حکومت کی طرف سے کرونا وائرس مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کی پالیسی کی وجہ سے اس عارضی ہسپتال کو بند کر دیا گیا۔