• news

ہمارے حلقہ احباب میں کوئی کرونا سے متاثر نہیں: 78 فیصد پاکستانیوں کا گیلپ سروے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گیلپ پاکستان کے سروے میں 78 فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ ہمارے حلقہ احباب میں کوئی کرونا سے متاثر نہیں ہوا۔ سروے میں سوال کیا گیا تھا کہ کیا آپ کے حلقہ احباب میں کوئی کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہے تو 78 فیصد نے نہیں میں اور 22 فیصد نے ہاں میں جواب دیا۔ ان کے جاننے والے کرونا سے متاثر ہوئے۔ اس سوال پر کہ کیا وفاق نے کرونا صورتحال کو بہتر کنٹرول کیا؟ 67 فیصد نے رائے سے اتفاق اور 28 فیصد نے اختلاف کیا۔ 5 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔

ای پیپر-دی نیشن