• news

بھارت: ہندو انتہا پسند بدحواس،چینی صدر کے مغالطے میں کم جونگ کے پتلے نذر آتش

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) بھارتی صوبہ مغربی بنگال کے اسنسول اور کئی دیگر صوبوں میں بھارت چین کشیدگی سے ناراض بی جے پی کے کارکن چینی صدر شی جن پنگ کی جگہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا پتلا نذر آتش کر رہے ہیں۔ کئی ویڈیوز میں آر ایس ایس کارندے کم جونگ کا پتلا جلاتے ہوئے ’’بائیکاٹ چائنا‘‘ کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ ان کی اس حماقت پر کئی حلقوں کی جانب سے تاسف کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے اعتدال پسند تجزیہ نگاروں کے مطابق بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارندے اس قدر بیوقوف اور احمق ہیں کہ انہیں چینی صدر کی پہچان تک نہیں اور وہ انکے مغالطے میں شمالی کوریا کے صدر کے خلاف جلوس نکال رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن