• news

متعدد وارداتیں،لاکھوں کا نقصان ، گلشن راوی میں 5لاکھ کی ڈکیتی

لاہور(نامہ نگار)لاہورمیں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں گلشن راوی کے علاقے میں 5لاکھ70 کی نقدی،زیوارات و دیگر اشیا، مصطفی آباد کے علاقے سے 4لاکھ80 ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ گئے۔راہزنی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں شادمان کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار سے 3لاکھ 90ہزار، ملت پارک کے علاقے سے 5لاکھ 60ہزار، شمالی چھاؤنی سے گن پوائنٹ پرشہری سے2 لاکھ40ہزار نقدی موبائل فون،باغبانپورہ سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے شہری کوگن پوائنٹ پر 45ہزار اور باٹا پور سے14ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔چوری کی دیگر وارداتوں میں جوہر ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ موچی گیٹ،نواں کوٹ،لٹن روڈ،ملت پارک اور فیکٹری ایریا سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن