قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد آج دوبارہ ہونگے
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس دو روزہ وقفے کے بعدآج (پیر) دوبارہ ہوں گے، قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی بجٹ پر عام بحث جاری رہے گی جبکہ سینیٹ اجلاس میں سینیٹرز بجٹ پر اپنی سفارشات پیش کریں گے۔قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو دن بارہ بجے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا، اجلاس کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اجلاس میں بجٹ 2020-21 پر عام بحث جاری رہے گی .سینیٹ اجلاس پیر کو سہ پہر چار بجے ہو گا، جس کی صدارت چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کریں گے، سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس میں وفاقی بجٹ پر ارکان سینیٹ اپنی سفارشات پیش کریں گے