• news

ہارون آباد: اغوا کے بعد خاتون سے اجتماعی زیادتی، وزیر آباد میں گن پوائنٹ پر لڑکی بے آبرو

وزیرآباد‘ ہارون آباد (نامہ نگاران)4اوباشوں نے خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 127 سکس آر کی خاتون نے تھانے میں درخواست دی وہ رحمت چوک سے جا رہی تھی سیاہ رنگ کی کار میں نوشے خاں، ذوالفقار علی، محمد خالق اور شمیرا نے زبردستی بٹھا لیا اور حافظ آباد لے گئے۔ وہاں پر نوشے خاں اور ذوالفقار علی زیادتی کر تے رہے۔ موقع پا کر وہاں سے بھاگ آئی، پولیس نے تحریری درخواست مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ دریں اثناء وزیر آباد میں پانی پینے کے بہانے گھر داخل ہو کر نوجوان نے گن پوائنٹ پر 14سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم معظم شور اور محلے دار اکٹھے ہونے پر فرار ہو گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن