شرقپور: مکان میں آتشزدگی کے بعد چھت گر گئی‘ 2 نو عمر کزن جاں بحق
فیروزوالہ، شرقپور شریف (نامہ نگاران) شرقپور کے علاقے میں مکان میں آتشزدگی کے باعث 2 نو عمر کزن زندہ جل گئے۔ بتایاگیا ہے کہ لاہور شرقپور روڈ کی آبادی ڈھامکے میں مکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو نوعمر کزن بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ڈھامکے کے رہائشی محبوب اور محمود کے بیٹے گھر میں موجود تھے کہ اچانک آگ لگ گئی اور لکڑی کی چھت بھی ان پر آگری۔ مکان میں پڑا ہوا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔