کسی بھی پڑوسی کے نئی دہلی کیساتھ تعلقات اچھے نہیں،بلاول بھٹو
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ مودی کی کشمیر سمیت جنوبی ایشیا میں جارحانہ پالیسی نے چین اور انڈیا کو آمنے سامنے لاکھڑا کیا، بھارت کے کسی بھی پڑوسی کے نئی دہلی کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں ہیں، بھارت کے اس روئیے کا انجام خطے میں قیام امن کے لئے بہتر نہیں ہوگا، خطے کو بالخصوص وباء کے دنوں میں غیرمستحکم کرنے کیلئے ہندوتوا کے پھیلاؤ کی قطعاً اجازت نہیں دی جاسکتی۔