سونے کے نرخوں میں 1300 روپے اضافہ‘ قیمت فی تولہ ایک لاکھ 2 ہزار
لاہو (کامرس رپورٹر) سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافہ ہو گیا۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 2 ہزار روپے ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے سے 87448 روپے ہے۔ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 12 ڈالر اضافے سے 1748 ڈالر فی اونس ہے۔