انگلش کائونٹی نوٹنگھم شائر کا قومی کرکٹر محمد عباس کیساتھ معاہدہ منسوخ
لاہور( سپورٹس رپورٹر) انگلش کاؤنٹی نوٹنگھم شائر نے پاکستانی کرکٹرزمحمد عباس کیساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔ انگلش کاؤنٹی نے محمد عباس کے ساتھ معاہدہ انٹرنیشنل ڈیوٹی کے باعث ختم کیا۔غیر یقینی صورتحال کے باعث فاسٹ بولر محمد عباس کیساتھ معاہدہ جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔ محمد عباس کرکٹ کاؤنٹی میں واپسی کے حوالے سے فیصلہ مستقبل میں کریں گے۔ نوٹنگھم شائر یکم اگست سے سیزن شروع ہونے کے لیے پر امید ہے۔