دس ہزار سنوکر کلب بند ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کا عالمی سطح پر نام روشن کرنے والی گیم سنوکر کے دس ہزار سے زائد کلب بند ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کے ممبر اسمبلی مرزا جاوید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دا دکے متن میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس میں لاک ڈان کے دوران تقریبا ساری انڈسٹری اور سپورٹس اوپن کر دی گئیں۔ لیکن پاکستان کا عالمی سطح پر نام روشن کرنے والی گیم سنوکر کے دس ہزار سے زائد کلب بند ہیں۔کلب بند ہونے سے پچاس ہزار سے زائد ملازمین بے روزگار ہیں۔جس طرح جم کھولے گئے ہیں اس طرح ایس او پیز کے ساتھ سنوکر کلب بھی کھولے جائیں۔ دو پلیئر ہی ایک وقت میں کھیلتے ہیں اور ہر پلئیر اپنی سٹک استعمال کرتا ہے۔کلب میں دو پلیئر کھیلنے سے سماجی فاصلہ بھی برقرار رہتا ہے ۔قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بند کلب کھولے جائیں ۔