17اضلاع کے سکولوں میں آئی ٹی آلات کے ٹھیکے کیخلاف درخواست کی سماعت
لاہور ( وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں 17 اضلاع کے سکولوں میں آئی ٹی آلات لگانے کا ٹھیکہ دینے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی درخواست پر سماعت کی عدالت نے بولی دہندگان کو ٹھیکہ دینے سے متعلق حکم امتناعی جاری کردیا۔ درخواست میں موقف میں کہا گیا کہ پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمینٹیشن یونٹ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیتحت 17 اضلاع میں آئی ٹی آلات نصب کئے گئے آلات نصب کرنے کیلئے روان برس فروری میں کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی گئیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 21 مئی کو ٹھیکے کیلئے کامیاب بولی دہندگان داتا ٹیکنالوجیز اور پریمیئر کمپنی کو ایک ہی روز میں ٹھیکہ دے دیا پیپرا رولز کے تحت کامیاب ٹینڈر بولی دہندہ کو دس قبل ٹھیکہ نہیں دیا جا سکتا۔