مودی فوجیوں کے لواحقین کو انصاف دلائیں‘ کوتاہی تاریخی غداری ہو گی: منموہن سنگھ
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ بھی مودی حکومت پر برس پڑے۔ من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ مودی کو اپنے الفاظ کے مضمرات پر دھیان رکھنا چاہئے۔ مودی‘ فوجیوں کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائیں کیونکہ اس معاملے میں کوتاہی برتنا تاریخی غداری ہو گی۔