4خودکشیاں: لاہور ،نابینا خاتون تیسری منزل سے کود گئی‘ رائیونڈ میں بیروزگار نے زہر کھالیا
لاہور(کرائم رپورٹرر‘ نامہ نگار) شمالی چھاؤنی کے علاقے میں 35سالہ نابینا خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تیسری منزل سے کود کر خودکشی کر لی۔ گلدشت ٹاؤن میں 35 سالہ خاتون کی شناخت ممتاز کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے نعش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ جبکہ رائیونڈ کے علا قہ میں غربت سے تنگ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں 34 سالہ عمران نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا، نعشیں مردہ کانے منتقل کر دی گئی۔ وزیرآباد میں نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر بشارت نے درخت سے پھندا لے لیا۔ ساہیوال کی عائشہ نے پسند کی شادی نہ ہونے پر شادی سے ایک ہفتہ قبل زہر کھا لیا۔