• news

حکومت 22ماہ بعد بھی تجارتی پالیسی نہ لا سکی‘ وزیراعظم کا نوٹس

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے 22 ماہ بعد بھی نئی تجارتی پالیسی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔ موجودہ حکومت کو 22 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور وہ اب تک نئی تجارتی پالیسی نہیں لاسکی ہے۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت تجارت کو پالیسی جون کے آخر تک منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے نوٹس کے بعد وزارت تجارت متحرک ہوگئی جس کے بعد نئی تجارتی پالیسی رواں ہفتے کے آخر تک اقتصادی رابطی کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی کی منظوری کیبعد پالیسی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ حکومت نے 2015 میں 3 سال کیلئے تجارتی پالیسی متعارف کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن