حکومت کا15 جولائی کے بعد جامعات کو کھولنے پر غور
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) ذرائع کے مطابق حکومت نے 15 جولائی کے بعد جامعات کو کھولنے پر غور شروع کردیا،اس حوالے سے حکومت نے ایچ ای سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا، حکومت کی طرف سے جامعات مزید بند نہیں رکھی جائیں گی، ایچ ای سی جامعات سے مل کر اپنی پالیسی خود بنائے گی، چیئرمین ایچ ای سی کا جامعات کے وائس چانسلرز سے ویڈیولنک پر اجلاس ہوا ہے ، ذرائع چیئرمین ایچ ای سی نے جامعات سے سفارشات طلب کرلیں، ایس او پیز کے ساتھ جامعات کھولی جائیں گی۔