• news

آن لائن کلاسز کے دوران معمولی ٹیوشن فیس لی جائے گی:پنجاب یونیورسٹی

لاہور (اے پی پی ) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے ملک کی موجودہ صورتحال میں آن لائن کلاسز کے دوران مختلف فیسیں نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی طلباء کی فلاح و بہبود پر مبنی اپنی پالیسیاں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز کے دوران طلباء و طالبات سے میڈیکل، ٹرانسپورٹ، لائبریری،سپورٹس اور ہاسٹل فیس نہیں لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات سے ٹیوشن فیس لی جائے گی جو کہ بہت معمولی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن