نیب نے علی شیر گورچانی، احمد خان بلوچ، خضر حیات کیخلاف کرپشن کیسز میں تحقیقات کی منظوری دیدی
اسلام (خصوصی نمائندہ) چیئرمین نیب نے شیر علی گورچانی سمیت 5 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔ چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نیب نے 3 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق سابق سیشن جج خضر حیات، شیر علی گورچانی، سابق رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بلوچ کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے نیب سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے، نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں، نیب کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب کسی دباؤ، دھمکی اور پراپیگنڈا کی پرواہ کئے بغیر کام کر رہا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ نے مختلف معاملات میں تین انویسٹی گیشنز اور پانچ انکوائریوں کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق سابق سیشن جج خضر حیات، سابق رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بلوچ اور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کے خلاف تحیقات کی منظوری دی گئی ہے۔