• news

کرونا کی روک تھام کیلئے عالمی تعاون ضروری ، مددپر چین کا شکریہ: جنرل باجوہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے اعلیٰ سطح کے طبی وفد نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں کرونا کی صورتحال اور پاکستان کی جامع حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ڈاکٹر ژو کی زیر سرکردگی چینی پیپلز لبریشن آرمی کی 10 رکنی میڈیکل ٹیم کے ساتھ ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس وباء کے انسداد کیلئے طبی سامان کی فراہمی اور چینی ماہرین کی مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ دنیا ابھی تک کرونا کا علاج ڈھونڈ رہی ہے۔ کرونا کی وبا پر قابو پانے کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے۔ چینی وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ گفتگو میں پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن