پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی شیراز محمود اور راجہ ریاض کی اپنی ہی حکومت پر تنقید
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے ایم این ایز خواجہ شیراز محمود اور راجہ ریاض نے اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے خواجہ شیراز محمود نے کہا کہ ریاض مزاری نے اپنی حکومت کو کہا اپنی صفیں درست کریں۔ چیزیں خرابی کی طرف جا رہی ہیں ہم نشاندہی کرتے ہیں تو یہ پوائنٹ سکورنگ نہیں ہم اپنی حکومت کو حقائق بتا رہے ہیں آج بھی تھانوں میں لوگ مارے جاتے ہیں اسی طرح تشدد ہوتا ہے آپ کسی بھی چیز کو سیریس نہیں لے رہے۔ وزیراعظم عمران خان لوگوں کا اعتماد بحال کریں۔ لگتا ہے ہم بالکل آئسولیٹڈ ہیں۔ راجہ ریاض نے کہا کہ ایمانداری سے کہتا ہوں ہر جگہ ہماری تذلیل ہو رہی ہے۔ دفتروں میں اسمبلی میں ہماری تذلیل ہوئی ہے۔ ہم لوگوں کے مسائل حل نہیں کر پا رہے ۔