• news

کابینہ کمیٹی کرونا نے میٹرک کے پرچے چیک کرنے کی منظوری دیدی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) میٹرک نتائج کی تیاری کے حوالے سے اہم اقدام سامنے آ گیا۔ کابینہ کمیٹی برائے کرونا نے دسویں جماعت کے پرچے چیک کرنے کی اجازت دے دی۔ ایک سے دو روز میں پرچوں کی مارکنگ کا آغاز ہو جائے گا۔ اجازت ملنے کے بارے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ ایچ ای ڈی اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دے گا۔ نوٹیفکیشن ملنے کے بعد تمام تعلیمی بورڈز مارکنگ کا آغاز کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن