اسامہ قادری کرونا کو شکست دیکر ایوان میں پہنچ گئے‘ صحتیاب ارکان اسمبلی کی تعداد چار ہو گئی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ایم کیو ایم کے اسامہ قادری کرونا کو شکست دیکر ایوان میں پہنچ گئے۔ سپیکر نے بھی رپورٹ منفی ہونے کی تصدیق کر دی ۔ کرونا سے صحت یاب ہونے والے ارکان کی تعداد چار ہوگئی۔ اجلاس کے دوران سپیکر اسد قیصر نے اسامہ قادری کو کرونا ٹیسٹ رپورٹ سمیت بلا لیا۔ شگفتہ جمانی نے کہاکہ اسامہ قادری نے مجھے خود بتایا تھا کہ وہ پازیٹو ہے۔