• news

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا طلباء سے گھروں میں امتحان لینے کا فیصلہ

لاہور(نیٹ نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ڈائریکٹر احسن شکور کے مطابق کرونا کے پیش نظر یونیورسٹی نے طلبہ سے گھروں میں ہی تحریری امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سمسٹر خزاں 2020 کے پوسٹ گریجوایٹ اور بی ایڈ پروگرامز کے طلبہ کیلئے امتحانی شیڈول جاری کر دیا گیا، اینڈ ٹرم اسسمنٹ پیپرز (End Term Assessment) بذریعہ ڈاک طلبہ کے دئیے گئے پتہ جات پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ رولنمبر سلپس کی جگہ پر یونیورسٹی ویب سائٹ(www.aiou.edu.pk)پر 27-06-2020 تک اپ لوڈ کر دئیے جائیں گے، طلبہ گھروں سے ہی شعبہ امتحانات کی ہدایات کے مطابق یہ پیپرز حل کرنے کے بعد 3عدد مشقی پرت جو ہرلحاظ سے مکمل ہو کیساتھ لف کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ اپنے متعلقہ پیپرز کو ہاتھ کی لکھائی سے حل کرنے کے بعد ایک ہی لفافہ میں ڈال کر رجسٹرڈ پوسٹ یا کوریئرکے ذریعے ارسال کریں اور جب تک رزلٹ کا اعلان نہیں ہوتا رجسٹری یا کوریئر کی رسید کو محفوظ رکھیں، جو طلبہ 20جولائی 2020 تک یہ پیپرز حل کر کے علاقائی دفترکو ارسال نہیں کریں گے۔ ان کو فیل تصور کیا جائے گااور ان کے پیپرز کی مارکنگ بھی نہیں کی جائے گی۔ حل شدہ پیپرز علاقائی دفتر میں صرف بذریعہ ڈاک ہی وصول ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن