مسابقتی کمشن کیخلاف گیارہ سال سے زیر التواء درخواستوں پر ہائیکورٹ آج سماعت کریگی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ میں مسابقتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف گیارہ سال سے زیر التواء درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔ کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے تین سال بعد نیا فل بنچ تشکیل دیدیا گیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواستوں پر آج 24 جون کو سماعت کرے گا۔