قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ کی بجائے سیاسی تقاریر ہوتی رہیں
اسلام آباد (قاضی بلال) قومی اسمبلی کے اجلاس ہال خالی، بجٹ سے زیادہ سیاسی تقاریر کی جاتی رہیں۔کشمیر کے ایشو پر ارکان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا کیس حکومت ہار گئی۔ آٹھویں گھنٹے میں تین سو بیالیس کے ایوان میں صرف تیرہ اراکین کی موجودگی کے باوجود اجلاس چلتا رہا پی پی کے سینئر رکن سید نوید قمر نے کہا غیر اخلاقی گفتگو اکیلے قادر پٹیل نے نہیں کی حکومتی رکن نے بھی کی ہے ۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ فیک نیوز اور بے ہودہ گفتگو روکنا ہوگی ورنہ ہم سب کی پگڑیاں اچھلتی رہیں گی۔ سپیکر صاحب سخت ایکشن لیں۔ جے یو آئی کے مولانا محمود شاہ نے طنزاً کہا کہ اگر ایک محترمہ زرتاج گل کے بقول بارشوں کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے تو اب کرونا اور ٹڈی دل کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے۔