نصاب میں حضرت محمدؐ کیساتھ خاتم النبیّن لازمی قراردیناخوش آئند :علماء
لاہور (نوائے وقت رپورٹ )13دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کے سرپرست علامہ زبیراحمدظہیر، سربراہ آئی جے آئی الائنس کنوینرعلامہ محمدممتازاعوان، جمعیت علماء اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرڈاکٹرفریداحمدپراچہ، جے یوآئی کے رہنماحافظ حسین احمد، متحدہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ مولاناعبدالرؤف ملک، جے یوپی کے رہنما سردارمحمدخان لغاری، ورلڈپاسبان ختم نبوت کے امیرپیرسلمان منیر، نائب امیرمولانامحمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے) مسلم لیگ، علماؤمشائخ ونگ کے چیئرمین پیرسید ولی اللہ شاہ بخاری، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد نعیم بادشاہ، جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانامحمدحنیف حقانی، ملت جعفریہ کے رہنماحافظ کاظم رضا نقوی، مجلس احراراسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانامحمدیوسف احراراور چاروں مسالک علماء بورڈکے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ممبران قومی اسمبلی کی طرف سے نصاب تعلیم میں حضرت محمدﷺکے نام کے ساتھ خاتم النبیّن لکھنا، پڑھنااوربولنالازمی قراردینے کے حوالہ سے متفقہ قراردادپاس کرنے کابھرپورخیرمقدم کرتے ہوئے اسے انتہائی خوش آئندقراردیاہے اورکہاکہ اس سے جہاں اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کومزیدتحفظ ملے گا۔ وہاں نسل نوعقیدہ ختم نبوت سے روشناس ہوگی وہاں منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کامسلم نسلے نوکوگمراہ کرنے کابھی راستہ رْکے گا۔نیزتحفظ ختم نبوت الانئس نے ممبران قومی اسمبلی سے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ وہ سودی نظام کی لعنت کے خاتمے کیلئے اسی طرح متفقہ قراردادپاس کرائیں اورسود کے خاتمے کیلئے بھرپورکرداراداکریں کیونکہ سودنے پاکستان کی معیشت کابیڑا غرق کردیا سودکے خاتمے کے بغیرپاکستان ہرگزترقی نہیں کرسکتااورپاکستان سودکی وجہ سے مزیدمقروض ہوتاجارہاہے اس سے بڑاالمیہ اورکیاہوگاکہ ہرسال قومی خزانہ سے قومی بجٹ ودفاعی بجٹ سے بھی کہیں زیادہ سودکی ادائیگی کیلئے رقم خرچ ہوتی ہے اس لئے ملک وقوم کی ترقی کیلئے سود کاخاتمہ ناگزیرہوچکاہے۔