لاہور:متعددوارداتیں،ہربنس پورہ5،نصیر آبادمیں4لاکھ کی ڈکیتیاں
لاہور(نامہ نگار )شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اورچوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون،گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں لوٹ لی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ہربنس پورہ کے علاقے میں سلیم کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ80 ہزار روپے مالیت، نصیر آباد کے علاقے میں فراز کے گھرسے 4لاکھ70 ہزار روپے مالیت، نواب ٹاؤن کے علاقے میں نصراللہ اور اس کی فیملی سے 3لاکھ45ہزار روپے مالیت،جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں محبوب اور اس کی فیملی سے3لاکھ 80ہزارروپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون ودیگر سامان،شاہدرہ میں شہباز سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،مزنگ میں انور سے40ہزارروپیاورموبائل فون،فیکٹری ایریا میں امجد سے54 ہزارروپیاور موبائل فون لوٹ لیا اور فرارہوگئے ہیں۔چوروں نے ڈیفنس سی اور ریس کورس کے علاقوں سے 2گاڑیاں جبکہ لوئر مال،ملت پارک، جوہر ٹاؤن،مصری شاہ اور نصیر آباد کے علاقوں سے5موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔